دس درہم کی قیمت
سوال
دس درہم کی قیمت کیا ہے؟
جواب
دس درہم کی مقدار رائج الوقت گرام کے اعتبار سے 30 گرام 618 ملی گرام چاندی بنتی ہے، لہذا جس دن دس درہم کی قیمت معلوم کرنا ہو اس دن چاندی کی فی گرام قیمت کو 30 اعشاریہ 618 سے ضرب دے دیجیے، ایسا کرنے سے دس درہم کی قیمت معلوم ہو جائے گی.
مثلاً جنوری 2020 میں چاندی کی قیمت فی گرام تقریباً 90 روپے ہے، اس اعتبار سے دس درہم کی مقدار 2753 روپے بنے گی. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104201016
تاریخ27-12-2019

