بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بد نظری سے وضو ٹوٹنے کا حکم

سوال

آج کل بازاروں اور یونیورسٹیوں، نیز ہر جگہ بدنظری کے مواقع میسر آتے ہیں۔  اس ماحول میں اگر بدنظری ہوجائے تو کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

قصداً بد نظری کرنا کبیرہ گناہ ہے،  اس سے اجتناب لازم ہے،  تاہم بد نظری ارادی ہو یا غیر ارادی اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104201004
تاریخ26-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں