ارہان نام رکھنا
سوال
’’ارہان‘‘ (Arhaan) نام کا صحیح معنی کیا ہے؟ یہ نام رکھنا درست ہے؟
جواب
’’أَرْهَان‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، یہ "رَهْن" کی جمع ہے، جس کا معنی ہے: ’’گروی رکھی ہوئی چیز‘‘. یہ نام مناسب نہیں، لہذا نہ رکھا جائے۔ انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھے معنٰی والا عربی نام رکھنا بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200998
تاریخ26-12-2019

