کیا مہر معاف کرنے سے معاف ہوجاتا ہے؟
سوال
حقِ مہر معاف ہوسکتا ہے، اگر بیوی حقِ مہر معاف کرنا چاہے تو کیا وہ معاف ہو جائے گا؟
جواب
مہر عورت کا حق اور شوہر کے ذمہ واجب الادا قرض ہے، لہٰذا جس طرح دیگر قرضے معاف کرنے سے معاف ہوجاتے ہیں، اسی طرح اگر عورت کسی بھی قسم کے جبر و اکراہ کے بغیر اپنی خوش دلی سے اپنا پورا مہر یا مہر کا کچھ حصہ معاف کر دے تو وہ مہر معاف ہو جاتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200988
تاریخ26-12-2019

