خطبہ جمعہ کے دوران نفل پڑھنا
سوال
جمعہ کے خطبہ کے دوران تحیۃ المسجد پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
جمعہ کے خطبہ کے دوران خاموش بیٹھ کر خطبہ سننے کا حکم ہے، اس دوران نماز، تلاوت، ذکر و اذکار کسی چیز کی اجازت نہیں؛ لہذا جمعہ خطبہ کے دوران تحیۃ المسجد نہیں پڑھ سکتے. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200975
تاریخ26-12-2019

