ہومیوپیتھک دوا کے استعمال
سوال
ہومیوپیتھک دوا کے استعمال میں آپ کی کیا رائے ہے؟ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں ’’الکحول‘‘ شامل ہوتا ہے، اس بارے میں راہ نمائی فرمادیں!
جواب
ہومیو پیتھک ادویہ میں استعمال ہونے والی ’’الکحل‘‘ عام طورپر چار حرام شرابوں سے کشید کردہ نہیں ہوتی؛ اس لیے ’’الکحل‘‘ کی شمولیت کی وجہ سےان کااستعمال ناجائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200968
تاریخ26-12-2019

