بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

 نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو کیا کریں؟

سوال

 نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے  تو کیا کریں?

جواب

جماعت کی نماز میں اگر  وضو ٹوٹ جائے تو  اس سے نماز ٹوٹ جائے گی، اس حالت میں نماز پڑھنے سے نماز ادا نہیں ہوگی، ایسی صورت میں  صفوں میں جس جانب سے راستہ ہو مسجد سے باہر نکل جائے، ورنہ صفوں کو چیرتے ہوئے نکل  جائے  اور دوبارہ وضو کرکے از سرِ نو  نماز  شروع کر  لینا بہتر ہے۔

اگر ایسی صورت میں لوگوں سے حیا آتی ہو تو ناک یا منہ پر ہاتھ یا کپڑا وغیرہ رکھ کر ایسا انداز اختیار کرسکتے ہیں جس سے دیکھنے والے کو یہ معلوم ہو کہ ناک یا منہ سے خون آرہاہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200967
تاریخ26-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں