دادا کے سگے بھائی محرم ہیں
سوال
کیا اسلام میں دادا کے سگے بھائی سے پردہ کرنا فرض ہے؟ یعنی دادا کا سگا بھائی محرم ہے یا نا محرم؟
جواب
دادا کے سگے بھائی محرم ہیں۔ان سے پردہ نہیں۔
النتف في الفتاوى للسغدي (1 / 253):
"والصنف الثالث الأخوة والأخوات من أي وجه كانوا، لأب وأم أو لأب أو لأم وأولاد جميعهم وإن بعدوا". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200964
تاریخ26-12-2019

