سورج گرہن کی نماز میں قراءت آہستہ آواز سے کی جائے یا بلند آواز سے؟
سوال
سورج گرہن کی نماز میں امام کا بلند اواز سے پڑھانا افضل ہے یا آہستہ اواز سے؟
جواب
سورج گرہن کی نماز میں قراءت جہری اور سرّی دونوں طرح کرسکتے ہیں، البتہ سرّاً (آہستہ آواز میں) قراءت کرنا افضل ہے۔ (مسبوط سرخسی ۔2/76)
موجودہ زمانہ میں لوگوں کی حالت دیکھتے ہوئے کہ طویل نماز میں لوگ کہیں بہت اُکتاہٹ کا شکار نہ ہو جائیں، اگر جہراً قراءت کرلی جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200959
تاریخ26-12-2019

