بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خواب میں سانپ دیکھنا

سوال

مجھے خواب میں آیا کہ ایک سانپ ہے جو مجھے دیکھ رہا ہے اور وہ میرے  پاس آنا چاہتاہے اور میں ڈر رہا تھا،  لیکن ایسا محسوس ہوا کہ  اس کی نظر میں محبت ہے۔  اس کی تعبیرکیا ہو گی؟

جواب

بے دین دوست کی طرف اشارہ ہے جو بظاہر آپ سے محبت کرتا ہے، لیکن حقیقتاً دل میں بغض اور عداوت رکھتا ہے؛  اس لیے احتیاط سے رہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200957
تاریخ26-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں