خواتین کے ایام کے لیے استعمال شدہ پیڈ کا کیا حکم ہے؟
سوال
خواتین اپنے ایامِ ماہ واری میں سینیٹری پیڈ استعمال کرتی ہیں اور استعمال کرکے پھینک دیتی ہیں کچرے میں، جس پر خون لگا ہوتا ہے۔ کیا اس طرح پھینک دینا درست ہے؟
جواب
ماہ واری کو جذب کرنے کے لیے استعمال شدہ کپڑے کا لنگوٹ، سینیٹری پیڈ وغیرہ کرسف کو کھلے عام پھینکنا درست نہیں، تہذیب اور حیا کا تقاضا ہے کہ اس طرح کی چیزوں کو چھپاکر ایسی جگہوں پر پھینکا جائے جہاں عام لوگوں کی نگاہ نہ پڑے، بالخصوص جب کہ استعمال شدہ سینٹری پیڈ کا غلط استعمال بھی بعض خطوں میں پایا گیا ہے۔
"یدفن أربعة: الظفر، والشعر، وخرقة الحیض والدم". (الهندیة، الباب التاسع عشر، ۵/۳۵۸) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

