بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا، اور ایسے موبائل کے آداب

سوال

موبائل فون میں قرآن محفوظ ہو اس میں تلاوت کرنا کیسا ہے؟  اس موبائل کے آداب کیا ہونے چاہییں؟

جواب

موبائل میں قرآنِ مجید ڈاؤن لوڈ کرنا اور موبائل سے قرآن کی تلاوت کرنا دونوں جائز ہے، البتہ جب موبائل اسکرین پر قرآنِ مجید کھلا ہو تو اسے چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو بلاوضو چھوسکتے ہیں۔

اگر موبائل میں قرآنِ کریم یا تفسیر کا صفحہ اسکرین پر کھلا ہو ا ہو یا تلاوت جاری ہو تو اس کو لے کر بیت الخلا جانا جائز نہیں، بصورتِ دیگر گنجائش ہے، لیکن خلافِ اولیٰ ہے۔

 نیز موبائل ہو یا دیگر آلات ان سے گانے باجے سننا جائز نہیں ہے، لہٰذا اس وجہ سے موبائل میں قرآنِ مجید کی تلاوت نہ کرنا کہ اس میں گانے باجے سنتے ہیں، دانش مندی نہیں ہے، ہونا یہ چاہیے کہ ان آلات کو کسی ناجائز کام میں استعمال ہی نہ کیا جائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144104200951
تاریخ25-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں