مدرسہ کے لیے دی گئی رقم میں سے کچھ رقم خود رکھنا
سوال
اگر کوئی شخص مدرسے سے مالی تعاون کرتاہےاور یہ تعاون وہ مدرسے کے مہتمم یا مدرسے کے اور کسی فرد کے ذریعے سے کرتا ہے، تو کیا وہ فرد یا مہتمم اس میں سے اپنے محنتانے کے طور پر کچھ روپے لے سکتا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مدرسہ کے لیے دی گئی رقم میں سے کچھ رقم بطورِ محنتانہ رکھنے کی شرعاً اجازت نہیں۔ مہتمم یا مدرسے کے دیگر فرد کی ضابطے کے مطابق مدرسے سے جو تنخواہ (اور الاؤنس وغیرہ) مقرر ہو، صرف وہی وصول کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

