حاملہ عورت پر سورج گرہن کے اثرات
سوال
حاملہ عورت کے لیے سورج گرہن کے کیا نقصانات ہیں؟
جواب
سورج اورچاند گرہن اللہ رب العزت کی قدرت کی نشانیوں میں سےایک نشانی ہے، جس سےاللہ پاک اپنے بندوں کوتنبیہ فرماتےہیں، سورج گرہن یا چاند گرہن کے وقت مسلمانوں کو اصل حکم یہ ہے کہ اللہ کی طرف متوجہ ہوں، اور یہ حکم مردوں اور عورتوں (جن میں حاملہ عورتیں بھی ہیں) سب کے لیے ہے۔ باقی انسانی جسم پراس کے کسی قسم کےاثرات کا ظاہرہونامحض وہمی باتیں ہیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

