بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سمید نام رکھنا

سوال

میں نے اپنے بچے کا نام ’’سمید‘‘  رکھا ہے. کیا معنی ہے اس کے؟ کسی نے کہا کہ ’’سمعید‘‘  نام ہوتا ہے۔

جواب

’’سَمِیْد‘‘  ایک خاص قسم کے آٹے کو کہتے ہیں، یہ نام رکھ سکتے ہیں، تاہم بہتر تھا کہ اس کی بجائے کسی صحابی کے نام  پر نام رکھا جاتا۔

باقی سمعید کوئی عربی لفظ نہیں ہے، کسی لغت کی کتاب میں یہ لفظ نہیں ملا۔

معجم اللغة العربية المعاصرة (2/ 1105):
" س م د
سَمِيد [مفرد]: لُباب الدّقيق، نوعٌ من الطّحين الأبيض الخشن". 
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200935
تاریخ25-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں