بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خواب میں پیسے ملنا

سوال

 میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مٹی کی تھوڑی سی اونچی پہاڑی جیسی جگہ پہ بیٹھی ہوں، وہاں مجھے ایک سو کا نوٹ دکھتا ہے، میں اٹھا لیتی ہوں، پھر اور دکھتے ہیں، پھر میں مٹی ہٹانے لگ جاتی ہوں، پھر مجھے سو سو کے نوٹ کے  دو بھرے ہوئے  شاپر ملتے  ہیں،  میں سب پیسوں کو اپنے بیگ میں چھپا لیتی ہوں،  میں وہ سب پیسے اپنی نانی سے چھپاتی ہوں، اور میری نانی مجھ پر نظر رکھتی ہیں۔  اس کی تعبیر بتادیں!

جواب

جس نے خواب دیکھا ہے، وہ مالی پریشانی میں مبتلا ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200931
تاریخ25-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں