بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

توبہ کی وجہ سے قضا نماز و روزے ساقط نہیں ہوتے

سوال

میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر ہم سچے دل سے توبہ کریں تو  کیا ہماری چھوٹی ہوئی نمازیں اور روزیں بھی معاف ہو جاتے ہیں؟

جواب

توبہ کی وجہ سے نماز اور روزے چھوڑنے کا گناہ تو معاف ہوجائے گا، قضا شدہ نمازیں اور روزے معاف نہیں ہوتے، ان کی قضا کرنا ضروری ہوتا ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں جتنی نمازیں اور روزے قضا ہوئے ہوں ان کی ادائیگی کا آغاز فوری طور پر کرلیا جائے۔  یومیہ پانچ فرض نمازوں اور وتر کی قضا کرنی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200930
تاریخ25-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں