بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انسان کو سانپ کی شکل میں دیکھنے کی تعبیر

سوال

میں نے خواب میں اپنی مرحومہ خالہ کو دیکھا کہ میں ان کے گھر پہ ہوں، ان کی بیٹی کے ساتھ۔  اور میری خالہ بھی ہیں، میں نے ان کے گھر میں سانپ بھی دیکھا، پھر مجھے پتا چلتا ہے کہ میری خالہ ہی سانپ ہیں۔  میری خالہ کی بیٹی مجھے اپنے ساتھ کہیں لے جانے پر بضد ہوجاتی ہے،  میں اس لیے نہیں جاتی کہ میری خالہ بھی ساتھ چل رہی ہیں، میری خالہ کی بیٹی کو نہیں پتا  کہ اس کی امی سانپ ہیں۔ تعبیر بتادیں!

جواب

مرحومہ نے اپنی اولاد کی صحیح تربیت نہیں کی، ان کے لیے استغفار کریں۔ اور اگر زندگی میں انہوں نے زکاۃ ادا نہیں کی یا ان کے ذمہ واجبی کفارات ہیں تو ان کی ادائیگی کا انتظام کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200925
تاریخ25-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں