بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچہ کا پیمپر تبدیل کرنے سے وضو کا حکم

سوال

اگر ماں وضو کی حالت میں ہو اور بچے کا پیمپر تبدیل کروائے تو کیا وضو باقی رہے گا یا ٹوٹ جائے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بچہ کا پیمپر تبدیل کرنے سے ماں کا وضو نہیں ٹوٹے گا، البتہ اگر اس سے ہاتھ  یا کپڑوں پر کوئی گندگی لگ جائے تو نماز سے پہلے اس کو  اچھی طرح دھو کر پاک کرلے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200890
تاریخ24-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں