نماز قصر
سوال
میں رائےونڈ کا رہائشی ہوں، میں نے لاہور جانا تھا جو رائے ونڈ سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، پر میری نیت یہ تھی کہ پہلے قصور جاؤں گا، وہاں کام نمٹا کر پھر وہاں سے سیدھا لاہور جاؤں گا، اس حساب سے لاہور تک کا میرا سفر 80 کلومیٹر کا ہوگیا، کیا اب میں لاہور میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں رائے ونڈ کا رہائشی براستہ قصور اگر لاہور گیا تھا ( جس کی مسافت 80 کلو میٹر بنتی ہے، جیسا سائل نے لکھا ہے) تو اس صورت میں وہ لاہور میں مسافر شمار ہوگا، اور انفرادی نماز پڑھنے کی صورت میں قصر کرے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

