بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قبرستان میں دنیاوی باتیں کرنے سے متعلق روایت

سوال

کیا کسی روایت سے یا کسی بزرگ کے قول سے یہ بات ثابت ہے کہ مسجد یا قبرستان میں دنیاوی باتیں کرنا اپنی ماں سے زنا کی طرح ہے؟

جواب

قبرستان میں دنیاوی باتیں کرنا آخرت سے غفلت کی علامت اور مکروہ ہے، البتہ ایسی کوئی روایت ہمیں نہیں مل سکی جس میں سوال کے اندر ذکرکردہ الفاظ ہوں، اس لیے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے ذکر کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200858
تاریخ23-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں