بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کالے لمبے سانپ خواب میں دیکھنا

سوال

مجھے تین راتوں سے خواب میں لگاتار کالے سانپ نظر آرہے ہیں اور ساتھ کسی نا کسی کی شادی ہورہی ہوتی ہے۔ خواب میں جہاں بھی جاؤ ہر طرف کالے اور لمبے سانپ نظر آتے ہیں، سانپوں کو بھگاتا ہوں دوبارہ آجا تے ہیں۔  یہ خواب صبح کی اذان سے پہلے نظر آتے ہیں۔ مجھے اس خواب کی تعبیر بتا دیں!

جواب

آپ کے دوستوں میں بے دین لوگ بہت ہیں، جن کی وجہ سے آپ کا دینی نقصان ہورہا ہے یا  آپ کی بدخواہی کرنے والے لوگ بہت ہیں جن کی وجہ سے آپ پریشان ہیں۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200839
تاریخ23-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں