ترکہ کی تقسیم، ورثاء میں شوہر 3 بیٹے اور ایک بیٹی
سوال
میت کے ورثاء میں خاوند 3بیٹے 1بیٹی۔ کل ترکہ ایک کنال (20مرلہ)زمین تقسیم کیسے ہوگی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے کل ترکہ کو 28 حصوں میں تقسیم کرکے 7 حصے مرحومہ کے شوہر کو، 6 حصے ان کے ہر ایک بیٹے ہو اور 3 حصے ان کی بیٹی کو ملیں گے۔
نوٹ: سوال میں ذکر کردہ ورثاء کی تفصیل کے مطابق جواب تحریر کیا گیا ہے، پس اگر مرحومہ کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک حیات ہو، تو حصص کی تفصیل الگ ہوگی، لہذا ان کے حیات ہوں نے کی صورت میں سوال دوبارہ ارسال کردیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

