بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زلیخا نام کا ثبوت قرآن و حدیث سے ہے یا نہیں؟

سوال

 کیا زلیخا کے نام کا قرآن اور حدیث کی روشنی میں کوئی ثبوت موجود ہے؟

جواب

عزیز مصر کی بیوی جس نے یوسف علیہ السلام کو بہکانے کی کوشش کی تھی اس کا تذکرہ قرآن و حدیث میں ’’امرأة عزیز‘‘ کے الفاظ سے کیا گیا ہے، قرآن و حدیث میں زلیخا نام سے اس خاتون کا تذکرہ ہمیں نہیں ملا، البتہ مفسرین نے تاریخی روایات کے حوالے سے اس کا تذکرہ ’’زلیخا‘‘ کے نام سے کیا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200798
تاریخ22-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں