تنخواہ کی زائد رقم مالک کو لوٹانا
سوال
سرکاری ملازمت کےاوقات میں جو کمی ہوتی ہے اس کی رقم اسی ادارے کو واپس کرنا ضروری ہے یا کسی ضرورت مندکو بغیر ثواب کی نیت کے دے سکتے ہیں?
جواب
اگر کوئی ملازم ادارہ کو معاہدۂ ملازمت میں طےشدہ اوقات میں سے کم وقت دیتا ہے اور پھر اس کو پوری اجرت مل جاتی ہے تو ایسی صورت میں جس قدر وقت میں کمی کی ہے، اُس کے عوض جتنی رقم ملی ہے وہ رقم اسی ادارے کو واپس کرنا لازم ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
’’وَيَرُدُّونَهَا عَلَى أَرْبَابِهَا إنْ عَرَفُوهُمْ، وَإِلَّا تَصَدَّقُوا بِهَا؛ لِأَنَّ سَبِيلَ الْكَسْبِ الْخَبِيثِ التَّصَدُّقُ إذَا تَعَذَّرَ الرَّدُّ عَلَى صَاحِبِهِ اهـ‘‘ (٦/ ٣٨٥) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

