حور عِین نام رکھنا
سوال
میں اپنی بیٹی کا نام ’’حور عین‘‘ رکھنا چا ہتا ہوں، آپ کی رائے مطلوب ہے!
جواب
’’حورِ عین‘‘ کا معنی "سیاہ چشم عورتیں" ہے، جس کی آنکھوں کی سفیدی نہایت سفید اور سیاہی نہایت سیاہ ہو، قرآنِ کریم میں بھی یہ لفظ استعمال ہوا ہے، یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200764
تاریخ21-12-2019

