بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قسطوں کی ادائیگی کے وقت سے پہلے تمام قیمت چکانا

سوال

میں نے اپنے ایک دوست سے قسطوں پر کار، رکشا اور دیگر چیزیں خریدی ہیں، جن کی قسطیں ایک سال سے  میں وقت پر دیتے آرہا ہوں،  مگر اب کچھ  نقصان کی وجہ سے اب میں یہ کام بند کرنا چاہتا ہوں،  اور اس کی رقم واپس کرنا چاہتا ہوں،  میری قسطوں کا وقت ابھی باقی ہے، اور اس کی طرف سے کوئی مطالبہ بھی نہیں ہے، میں خود وقت سے پہلے ادا کرنا چاہ رہا ہوں، اس کا شرعی طریقہ کیا ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ وقت سے پہلے قسطیں ادا کرنا چاہتے ہیں، تو ایسا کر سکتے ہیں، شرعا کوئی ممانعت نہیں، البتہ جتنی قیمت عقد کے وقت طے ہوئی تھی وہ مکمل ادا کرنی ہوگی، جلدی ادا کرنے کی وجہ سے قیمت میں کمی کے مطالبے کا آپ کو حق نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144104200744
تاریخ20-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں