نکاح نامے میں غلط ولدیت کا اندراج
سوال
میرے والد کا نام شناختی کارڈ پر غلط ہے اور میری تمام اسناد پر بھی میرے والد کا وہی نام ہے ،تو پوچھنا یہ تھا کہ میرے نکاح نامہ پر بھی وہی نام لکھا جائے گا تو کیا والد کا نام بدلنے سے نکاح پر کوئی حرج پڑے گا یا نہیں ؟
جواب
والد کاجو صحیح نام ہو وہی آپ نکاح نامہ میں درج کریں اور اس کے علاوہ جو دستاویزات ہوں ان میں بھی درست نام درج کریں۔نکاح بھی درست ولدیت کے ساتھ پڑھائیں اور کاغذات میں بھی درست نام کا اندراج کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

