بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صاحبِ حیثیت شخص کا بچوں کے لیے لنڈا کے کھلونے خریدنا

سوال

کیا لُنڈے سے کھلونے خرید کر بچوں کو کھیلنے کے لیے دے سکتے ہیں، باوجود  اس کے کہ ہم صاحبِ حیثیت ہیں اور نئے خرید سکتے ہیں؟

جواب

صاحبِ حیثیت اور تنگ دست دونوں  کے لیے نئی اور پرانی جائز اشیاء کی خرید وفروخت جائز ہے، لہذا آپ کے لیے اپنے بچوں کے لنڈا کے کھلونے لینا جائز ہے، البتہ اس میں اس بات کا خیال رکھیں وہ کسی جان دار کی تصاویر یا کارٹون پر مشتمل نہ ہو۔ گڑیا، کارٹون اور بھالو وغیرہ خریدنا اور بچوں کو دینا شرعاً درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200699
تاریخ19-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں