بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عشاء کی نماز تاخیر سے پڑھنا

سوال

عشاء کی نماز اگر رات 2بجے پڑھی جائے تو ہو جاتی ہے؟

جواب

شفقِ ابیض کے ختم ہونے کے بعد عشاء کا وقت شروع جاتا  ہے، اور صبح صادق تک عشاء کا وقت باقی رہتا ہے، لہذا اس درمیان جب بھی عشاء کی نماز پڑھی جائے گی تو وہ ادا کہلائے گی اور نماز ہوجائےگی۔ البتہ  عشاء کی نماز کا وقت ہوتے ہی تہائی رات تک پڑھ لینی چاہیے، یہ مستحب وقت ہے، اور  (بلاعذر) آدھی رات کے بعد عشاء  کی نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200695
تاریخ18-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں