فرض نمازون کے بعد اجتماعی دعا کاثبوت کیا ہے؟
سوال
فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دعا کاثبوت کیا ہے؟ مدلل راہ نمائی فرمائیں!
جواب
صلحائے امت کے تعامل اور فقہاءِ ملت کی تصریحات کےمطابق فرض نمازوں کے بعداجتماعی دعا فرض ولازم نہیں، لیکن مستحب ومستحسن ضرور ہے۔ تفصیل کے لیے ’’النفائس المرغوبة في الدعاء بعدالمکتوبة‘‘ مؤلفہ حضرت مفتی اعظم ہند مفتی کفایت اللہ صاحب رحمہ اللہ کا مطالعہ فرمائیں۔
نیز درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200634
تاریخ16-12-2019

