حقوقِ زوجین سے متعلق معلومات کس کتاب میں ملیں گی؟
سوال
میری 18 دسمبر کو شادی ہے، میرا سوال ہے کہ بیوی کے کیا حقوق ہیں؟
جواب
شوہر پر بیوی کے نان و نفقہ اور رہائش کی فراہمی کی ذمہ داری کے ساتھ سے حسنِ سلوک کرنا لازم ہے، اس حوالہ سے حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب (’’تحفہ زوجین‘‘ یعنی آداب معاشرت) کا مطالعہ کر لیا جائے، اور مذکورہ کتاب کو اپنے زیر مطالعہ رکھنے کی عادت بنائی جائے۔ فقط واللہ اعلم
نیز اس حوالے سے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں!
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200619
تاریخ16-12-2019

