ناپاکی (جنابت) کی حالت میں پہنے گئے کپڑوں کا حکم، جنابت کی حالت میں کھانے پینے کا حکم
سوال
کیا ناپاکی کی حالت میں اگر جسم پہ جو کپڑے، جرسی یا لوکار، چادر وغیرہ زیب تن کر رکھی ہے وہ بھی ناپاک ہو جاتی ہے، اگرچہ اس پہ نجاست نہ لگی ہو؟ اور کیا ناپاکی کی حالت میں کھانا، پینا جائز ہے؟
جواب
۱) ناپاکی (یعنی جنابت) کی حالت میں اگر جسم پر کوئی ناپاکی نہ لگی ہوئی ہو تو اس حالت میں جو بھی کپڑے پہنے جائیں وہ کپڑے جسم پر لگنے کی وجہ سے ناپاک نہیں ہوتے۔
۲) ناپاکی (جنابت) کی حالت میں کھانا پینا جائز ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ کھانے پینے سے پہلے وضو یا کم از کم کلی کرلی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

