بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وفات کی عدت میں پابندیاں

سوال

شوہر کے انتقال پر عورت کی عدت کی کیا پاپندیاں ہیں؟

جواب

عورت اپنے شوہر کے انتقال کے دن سے چار مہینہ دس دن عدت گزارے گی،عورت کے لیے عدتِ وفات میں زیب وزینت، بناؤسنگھار  کرنا، خوش بو  لگانا،  چوڑیاں  اور  نئے کپڑے وغیرہ پہننا جائز نہیں ہے۔ اور اس دوران اس کے لیے  شدید ضرورت کے بغیر گھر سے نکلنا جائز نہیں ہوگا۔

البحر الرائق  میں ہے :

"وجب في الموت إظهاراً للتأسف علی فوات نعمة النکاح؛ فوجب علی المبتوتة إلحاقاً لها بالمتوفی عنها زوجها بالأولی؛ لأن الموت أقطع من الإبانة ... دخل في ترك الزینة الامتشاط بمشط أسنانه ضیقة لا الواسعة، کما في المبسوط، وشمل لبس الحریر بجمیع أنواعه وألوانه ولو أسود، وجمیع أنواع الحلي من ذهب وفضة وجواهر، زاد في التاتارخانیة القصب".   (۴/۲۵۳، کتاب الطلاق ، فصل في الإحداد) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200599
تاریخ15-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں