یوٹیلیٹی بل جمع کرنے پر دکان دار کا الگ سے اجرت لینا
سوال
موبائل کی دکان ہے جہاں یوٹیلیٹی بل جمع کرایا جاتا ہے، جتنی بھی اماؤنٹ ہو کمپنی سے ایک بل پر 3.22 پروفٹ ملتا ہے، ہم لوگ الگ سے بل جمع کرنے کے 10 یا 20 روپے چارج کرتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں دوکان دار جو بل جمع کرتے ہیں، جس پر کمپنی انہیں ہر بل جمع کرنے پر پیسے دیتی ہے اور یہ کمپنی کے نمائندے ہوتے ہیں اور کمپنی کی جانب سے ان پر اضافی چارجز لینے کی پابندی بھی ہوتی ہے؛اس لیے دکان داروں کا کسٹمر اور صارفین سے بل جمع کرنے پر الگ سے چارجز لینا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

