NIKE اور PUMA کی اشیاء خریدنے کا حکم
سوال
یہودی کمپنی NIKE اور PUMA کی اشیاء کی خرید و فروخت کے متعلق کیا حکم ہے؟ کیا ان کی اشیاء لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
ان کمپنیوں کی اشیاء خریدی جاسکتی ہیں، الایہ کہ یقین یا غالب گمان ہوجائے کہ یہ اپنی مصنوعات کو بیچ کر حاصل ہونے والی کمائی کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں، یا کسی مصنوع (پروڈکٹ) میں حرام اجزاء شامل ہوں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200595
تاریخ15-12-2019

