نکاح کے بعد رخصتی میں تاخیر سے نکاح نہیں ٹوٹتا
سوال
میرے نکاح کے بعد 13 ماہ ہوچکے ہیں، لڑکے والے اب رخصتی /شادی کر رہے ہیں.ہمیں کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ تمہارا نکاح ختم ہے، آٹھ ماہ کے اندر رخصتی ہونا ضروری ہوتا ہے۔
جواب
لوگ غلط کہہ رہے ہیں نکاح کے بعد جب تک طلاق یا خلع کے ذریعہ سے نکاح ختم نہ کیا جائے نکاح برقرار رہتا ہے،خواہ کتنا ہی عرصہ گزرجائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200592
تاریخ15-12-2019

