نرینہ اولاد اور بیوی کی ڈیلیوری کے لیے وظیفہ
سوال
نرینہ اولاد اور بیوی کو ڈیلیوری کے دوران آسانی کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں۔
جواب
نرینہ اولاد کے حصول کے لیے چلتے پھرتے اور ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:
"رَبِّ لاَ تَذَرْنِي فَرْدًا وَّ أَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِيْنَ ".
لیکن یہ بات ذہن نشین رہے کہ اولادِ نرینہ کے عدمِ حصول پر ناشکری یا احساسِ کم تری کے جذبات سے حتی الوسع احتراز کرنا چاہیے۔
ولادت میں سہولت کے لیے یہ آیتیں کسی میٹھی چیز پر پڑھ کر حاملہ کو کھلانی چاہییں، اس سے ولادت میں سہولت ہو گی۔
{اِذَا السَّماءُ انشَقَّت وأذِنَت لرَبِّها وَحُقَّت واِذا الأرضُ مُدَّت وألقَت مَا فیها وَ تَخَلَّت وَ أذِنَت لرَبِّها وَ حُقَّت}. (بهشتی زیور) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

