کیا آپ صلی اللہ علیہ و سلم ہر جمعہ کی فرض نماز میں سجدہ تلاوت کیا کرتے تھے؟
سوال
کیا نبی کریمﷺ سے یہ عمل ثابت ہے کہ آپ ﷺ ہرجمعہ کی فرض نماز میں سجدۂ تلاوت ادا کیا کرتے تھے؟
جواب
رسول اللہ ﷺ کا ہر جمعہ کی نماز میں سجدہ تلاوت کرنا تو ثابت نہیں ہے، البتہ جمعہ کے دن کی فجر کی نماز میں آپ ﷺ کا سورہ الم سجدہ پڑھنا اور نماز میں سجدۂ تلاوت کرنا روایات سے ثابت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200582
تاریخ15-12-2019

