بینک کو جگہ کرایہ پر دینے کی بروکری
سوال
میرا رئیل اسٹیٹ کا کام ہے، اس میں مجھے ایک بینک کو کرایہ پہ دینا تھا، اس پہ جو کمیشن ایک بروکر کو دیا جا تا ہے تو بینک سے کرایہ کی مد میں کمیشن لینا ٹھیک ہے یا نہیں؟
جواب
بینک کو کرایہ پر جگہ دینا مکروہِ تحریمی (ناجائز) ہے، اور چوں کہ بروکر بینک کو جگہ کرایہ پر دلانے میں مددگار اور معاون بنے گا، اس لیے اس کی یہ آمدنی کراہت سے خالی نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200579
تاریخ15-12-2019

