اپنا نکاح خود پڑھانا
سوال
کیا میں اپنا نکاح خود پڑھا سکتا ہوں؟ یا کوئی قاری صاحب اپنا نکاح خود پڑھا سکتے ہیں؟
جواب
جی ہاں! آپ اپنا نکاح خود بھی پڑھاسکتے ہیں، اس کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ آپ مجلسِ نکاح میں شرعی گواہوں کی موجودگی میں خطبہ میں پڑھی جانے والی آیات اور ایک دو احادیث بطورِ خطبہ مسنونہ پڑھنے کے بعد جس خاتون سے نکاح کر رہے ہیں اس کے وکیل سے کہیں کہ میں نے اتنے مہر کے بدلہ آپ کی موکلہ فلانہ بنت فلاں سے نکاح کیا (یا اسی خاتون سے کہیں کہ میں نے اتنے مہر کے بدلہ آپ سے نکاح کیا)اور وہ جواب میں کہے کہ میں نے قبول کیا تو نکاح ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

