زندہ شخص کی طرف سے عمره یا طواف کرنا
سوال
کیا زندہ شخص کی طرف سے عمرہ یا طواف کر سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب
کسی ایسے شخص کے لیے جو حیات ہو، عمرہ کرنا جائز ہے، اس کے دو طریقے ہیں:
1 ۔عمرہ اپنی طرف سے ادا کرے اور اس کا ثواب دوسرے کو ہدیہ کردے، اس صورت میں احرام وتلبیہ میں نیت اپنی ہی کرے گا۔
2 ۔ دوسروں کی طرف سے عمرہ ادا کرے، احرام باندھتے وقت ان کی طرف سے احرام باندھنے کی نیت کرے، اور تلبیہ بھی ان کی طرف سے پڑھے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200563
تاریخ14-12-2019

