بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پاؤں نہ موڑ سکنے کی وجہ سے کرسی پر نماز

سوال

اگر کوئی ٹانگیں نہ موڑ سکتا ہو تو وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے؟

جواب

اگر کوئی ٹانگیں موڑ کر بیٹھ نہیں سکتا، لیکن سجدہ زمین پر کرسکتاہو تو  اسے چاہیے کہ زمین پر بیٹھ کر قبلہ رخ ہو کر پاؤں پھیلا کر نماز پڑھے، اور سجدہ زمین پر کرے۔  البتہ  اگر سجدے میں بھی ٹانگ موڑنے کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے یا زمین پر سجدہ ہی نہیں کرسکتا تو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ لے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200558
تاریخ14-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں