بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسٹنگ رے ( sting ray  اور Mobula) مچھلی کے فنگرفش کھانے کا حکم

سوال

 آج کل جسے سمندری چمکادڑ کہا جارہا ہے اور جس کا میڈیا میں تذکرہ ہو رہا ہےکہ اس کو ہمارے مچھلی والے فنگر فش کے طور پر استعمال کر رہے ہیں آیا اس کا کھانا حلال ہے یا حرام؟

جواب

احناف  رحمہم اللہ کے  نزدیک  سمندری مخلوقات میں سے صرف مچھلی کھانا حلال ہے، مچھلی کے علاوہ کوئی اور سمندری جانور کھانا جائز نہیں ہے، اور مچھلی کی انواع واقسام میں اہلِ لسان اورا ہلِ لغت کے بعد مچھلی کے ماہرین  کی رائے معتبر ہے کہ وہ مچھلی ہے یا نہیں?  اس لیے کہ اہلِ لسان اورا ہلِ لغت کے بعد آخری رائے ماہرین ہی دے سکتے ہیں،  اور مچھلی کے بارے میں مہارت ساحلِ سمندر پر رہنے والوں کو ہوتی ہے جن کے اکثر اوقات اسی میں گزرتے ہیں،وہ ماہر ہوتے ہیں؛ لہذا ان کی رائے اور عرف معتبر ہوگا۔

صورت مسئولہ میں ذکر کردہ مچھلی جسے انگلش میں ( stingray  fish اور Mobula)  کہا جاتا ہے، یہ ماہرین کے نزدیک مچھلی ہے، لہذا اس کا کھانا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144104200544
تاریخ14-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں