بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا ہفتے میں کسی دن مچھلی کا شکارمنع ہے؟

سوال

مچھلی کا شکار پورا ہفتہ کیا جا سکتا ہے یا  ہفتے کے دوران کسی دن شکار نہ کرنے کا حکم ہے?

جواب

مچھلی کا شکار پورا ہفتہ کیا جا سکتا ہے، ہفتے  کے دوران کسی دن شکار نہ کرنے کا حکم  نہیں ہے۔ قرآنِ پاک میں ہفتے کے دن مچھلی کے شکار کی ممانعت کا جو ذکر ہے وہ صرف بنی اسرائیل کے لیے تھی، اور ان کی آزمائش کے لیے تھی کہ وہ اس دن کا احترام کرتے ہیں یا نہیں جس دن کو انہوں نے خود عبادت کے لیے چنا تھا، لیکن اس قوم کے نافرمان اس امتحان میں کامیاب نہ ہوئے اور ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا۔ یہ ممانعت ہماری امت کے لیے نہیں ہے۔

{وَسْئَلْهُمْ عَنِ الْقَرْيَةِ الَّتِيْ كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ ۘاِذْ يَعْدُوْنَ فِي السَّبْتِ اِذْ تَاْتِيْهِمْ حِيْتَانُهُمْ يَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا وَّيَوْمَ لَا يَسْبِتُوْنَ ۙ لَا تَاْتِيْهِمْ  كَذٰلِكَ  نَبْلُوْهُمْ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ}  [الأعراف: 163] فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200527
تاریخ13-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں