سود کی رقم کسی فقیر کو دے کر اس کے ہاں ضیافت میں شرکت
سوال
ایک آدمی نے کسی فقیر کو بلا نیتِ ثواب سود کے پیسے دیے، اب اس فقیر کے ہاں ضیافت میں کھانا کھانا کیسا ہے؟
جواب
جس فقیر ( مستحقِ زکات) کو مکمل مالک بنا اپنی سود کی رقم دے دی، پھر اس فقیر نے سودی رقم دینے والے کی ضیافت کی تو سودی رقم دینے والے کے لیے اس کی ضیافت قبول کرنا اور کھانا کھانا درست ہے۔
البتہ حرام رقم کو استعمال کرنے کی نیت سے اسے حیلہ بنانے کی اجازت نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200516
تاریخ13-12-2019

