بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لنڈے کے جیکٹ کو امپورٹڈ کہہ کر بیچنا

سوال

ایک آدمی لنڈے سے اچھی کنڈیشن کے کپڑے مثلاً: گرم سویٹر خریدتا ہے اور اسے خوب صورت انداز میں اچھی مارکیٹ میں امپورٹڈ کہہ کر بیچتا ہے جب کہ وہ واقعی امپورٹڈ ہے اور نئے پرانے کی کوئی بات نہیں کرتا، کیا اس طرح کی فروخت جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں لنڈے کے پرانے کپڑے/ لباس  (سویٹر، جیکٹ وغیرہ) کو اگر  نیا کہہ کر نہ بیچا جائے، بلکہ صرف امپورٹڈ کہا جائے اور وہ واقعۃً امپوڑٹڈ  ہو تو اس طرح خریدوفروخت کرنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200515
تاریخ13-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں