دیور اور جیٹھ سے پردہ
سوال
میری بھابھی شرعی پردہ کرتی ہے، لیکن ہم بھائیوں کے سامنے پردہ نہیں ہوتا. کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
آپ کی بھابھی کا شرعی پردہ کرنا لائقِ تحسین ہے، لیکن جس طرح دوسرے مردوں سے پردہ کرتی ہیں، اسی طرح انہیں چاہیے کہ وہ اپنے دیور اور جیٹھ سے بھی پردہ کریں، البتہ گھر کے اندر ہر وقت چہرہ چھپا کر رکھنا چوں کہ مشکل ہے؛ لہٰذا گھر کے کام کرتے ہوئے بڑی چادر سر پر ڈال کر رکھیں؛ تا کہ پردہ ہو سکے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200511
تاریخ13-12-2019

