بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کے گوشت کا حکم

سوال

عقیقے کا گوشت سارا کا سارا خود کھا سکتے ہیں؟

جواب

عقیقہ کے گوشت کا وہی حکم ہے جو قربانی کے گوشت کا ہے، یعنی سارا کا سارا خود بھی کھا سکتے ہیں اور سارا گوشت کسی اور کو بھی دے سکتے ہیں، اولیٰ یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کی طرح اسے تین حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ غرباء میں اور ایک حصہ رشتہ داروں میں تقسیم کرکے ایک حصہ اپنے استعمال میں لائیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200506
تاریخ13-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں