بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد روحان ہادی نام رکھنا

سوال

کیا بیٹے کا نام ’’محمد روحان ہادی‘‘  رکھ سکتے ہیں؟ دوسرے بیٹے کے لیے اس سے ملتا جلتا نام بھی بتا دیں ۔

جواب

’’رَوْحَان‘‘ (’’راء‘‘کے زبر کے ساتھ اس )کے معنی :رزق، روزی،خوش بودار پھول  کے ہیں۔  مذکورہ نام رکھنا درست ہے۔ اس سے ملتا جلتا نام ’’رَیْحَان‘‘( خوش بو دار پودا) ہے۔  اس کے شروع میں لفظِ ’’محمد‘‘ ، اور آخر میں لفظِ ’’ہادی‘‘  لگانا بھی درست ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200440
تاریخ11-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں